ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واپڈا کے 26 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو مستقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

واپڈا کے 26 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو مستقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا:واپڈا کے چھبیس اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو مستقل کردیا گیا، اتھارٹی نے کارکردگی کی بنیاد پر پالیسی کے مطابق ایک سال بعد مستقلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو جنوری اور فروری 2017 میں واپڈا میں بھرتی کیا گیا، تاہم پالیسی کے مطابق کارکردگی کی بنیاد پر مستقل کر دیا گیاہے. نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن محمد سلمان، زاہد رفیق مان ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن ریکروٹمنٹ فرحان ظفر اور اظہر اقبال کو مستقل تعینات کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز رضوان فرید، شہباز اختر، ادیبہ اسلم، عصمت خاتون، سکندر احمد، وقاص سرور، مہوش طارق بھی شامل ہیں، خاور حسین، منصور علی سومرو،نور احمد، سلمان مشتاق اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرزوق ریگولر ہو گئے۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:واپڈا ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری،تنخواہ تو ملے گی اور۔۔۔۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عامر عباسی،عادل خان، اشفاق خان، حسن ریاض، ہما زہرہ،زوہیب ضمیر، آمنہ خان،بلال خلجی،حمیدہ چنا اور مہوش احسن کو مستقل کیا گیا ہے۔