ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم لیگ( ن) نے صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی فہرست تیار کرلی

مسلم لیگ( ن) نے صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی فہرست تیار کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) مسلم لیگ (ن) نے شہر میں ٹکٹوں کے حوالے سے فیصلے کرنا شروع کردیئے۔ صدر مسلم لیگ (ن ) میاں شہباز شریف این اے 132 اور پی پی 165، حمزہ  شہباز این اے 124 اور پی پی 146 جبکہ مریم نواز حلقہ پی پی 173 سے الیکشن لڑیں گی۔

سٹی 42  کے مطابق لیگی رہنما حمزہ شہباز شریف کی مشاورت کے بعد لاہور سے صوبائی اسمبلی کی ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کی فہرست تیار کرلی گئی۔ سابق صوبائی وزیر میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان کو پی پی147،سابق صوبائی وزیرخوراک بلال یاسین کو پی پی150 سے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق پی پی 157 سے میدان میں اترنے پر غور کر رہے ہیں۔ جبکہ یاسین سوہل کو پی پی 162 اور میاں نصیر احمد کو پی پی 163 سے ٹکٹ دیا جائے گا۔

 پارٹی ذرائع کے مطابق پی پی 144 سے ملک ریاض، غزالی سلیم بٹ، سمیع اللہ، پی پی 145 سے ملک ریاض، غزالی بٹ، عمران گورائیہ اور رانا احسن شرافت کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔ پی پی 148 سے چودھری شہباز احمد، غزالی بٹ اور بائو اختر جبکہ پی پی 149 سے ماجد ظہور، وحید عالم خان، میاں مرغوب احمد، سید محمد عظمت کے نام زیر غور ہیں۔ پی پی 151 سے میاں نعمان، میاں مرغوب احمد، شعیب خان نیازی، بجاش نیازی، چودھری باقر، پی پی 152 سے رانا مشہود ، شعیب خان نیازی، میاں مرغوب احمد، پی پی 153 سے خواجہ عمران نذیر اور بائواختر علی کے نام پر مشاورت جاری ہے۔ پی پی 154 سے چودھری علی عدنان، بائو اختر علی، ملک وحید، خرم روحیل، وحید گل اور میاں نوید انجم میں سے کسی ایک کو ٹکٹ دی جائے گی۔

فہرست کے مطابق پی پی 155 کے لئے غلام حبیب اعوان، رانا تجمل حسین، منیب علیم اعوان کے نام کی تجویز کیے گئے ہیں۔ پی پی 156 سے ملک وحید، رانا تجمل حسین، چودھری علی عدنان، پی پی 158 سے خواجہ سلمان رفیق، انجم بٹ، محمد علی میاں، پی پی159سے حافظ میاں نعمان، خواجہ احمد حسان، رانا احسن شرافت، زبیر گل اور محمد علی میاں دوڑ میں شامل ہیں۔پی پی 160 سے سید توصیف شاہ، حافظ نعمان، پی پی 161 سے فیصل سیف کھوکھر کو پارٹی ٹکٹ دئیے جانے کاامکان ہے۔ پی پی 164 سے زین شوکت، ملک غلام حبیب اعوان،سہیل شوکت بٹ، پی پی 166 سے خواجہ عمران نذیر یا رمضان صدیق بھٹی الیکشن لڑیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی 167 سے میاں محمد سلیم، سید زعیم حسین قادری، پی پی168 سے رمضان صدیق بھٹی، خواجہ عمران نذیر، رانا خالد قادری، پی پی 159 سے رانا خالد قادری، اختر بادشاہ، چودھری نواز اور رانامبشر اقبال کے نام زیر غور ہیں۔پی پی 170سے وحید عالم خان، میاں محمد سلیم، رانا مبشر اقبال اور پی پی 171 سے چودھری گلزار گجر، چودھری عبدالغفور، سردار عادل عمر، مرزا جاوید، پی پی 172 سے سلمان شہباز، چودھری عبدالغفور، مرزا جاوید کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔ ٹکٹوں کا حتمی اعلان نواز شریف اور شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer