سپریم کورٹ نے بڑی اجازت دیدی، شریف خاندان خوشی سے نہال

سپریم کورٹ نے بڑی اجازت دیدی، شریف خاندان خوشی سے نہال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کو  شریف فیملی کے خلاف مقدمات کی سماعت ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے نواز شریف اور مریم نواز کو لندن جانے کی اجازت دیدی۔

خبر پڑھیں۔۔۔شہباز شریف جاتے جاتے قومی خزانہ اپنے چہیتوں پر لٹا گئے

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے نواز شریف، مریم نواز کیخلاف ٹرائل میں توسیع کی درخواست پر سماعت کی، نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث اور نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت سے درخواست کی کہ 6 ہفتوں میں ٹرائل مکمل کرنے کا وقت دیا جائے جسے عدالت نے مسترد کردیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اب ان کیسز کا فیصلہ ہونا چاہیے، ملزمان کے ساتھ ساتھ قوم بھی ذہنی اذیت کا شکار ہو رہی ہے۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔اصغر خان کیس، نواز شریف، جاوید ہاشمی سمیت 21 سویلین کو نوٹس جاری

جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ احتساب عدالت اب ہفتے کے روز بھی تینوں ریفرنسز کی سماعت کرے گی جس پر خواجہ حارث نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہفتہ اور اتوار کو عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ خواجہ صاحب آپ ابھی جوان ہیں، میں بوڑھا ہو کر اتوار کو بھی سماعتیں کرتا ہوں۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔معروف کارساز کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دیں

چیف جسٹس نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز بیگم کلثوم کی عیادت کے لیے جانا چاہتے ہیں تو جاسکتے ہیں، آپ تشہیر کے لیے کہتے ہیں کہ ہمیں کلثوم نواز کی عیادت کے لیے اجازت نہیں دی گئی۔ آپ ہمیں تاریخ بتائیں کب جائیں گے اور کب واپس آئیں گے۔

 خبر لازمی پڑھیئے۔۔۔شہر کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک رکھنے کا شاندار منصوبہ