سٹی 42: امریکی ایران کے درمیان کشیدگی اورعالمی مارکیٹ میں خام تیل مہنگا ہونے کے اثرات تاحال ختم نہ ہوئے ۔ حکومت نے خام تیل کی قیمت میں اضافہ عوام پر فوری منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
پیٹرول 13 روپے 18 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 310 روپے 71 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ۔ اس کے علاوہ ڈیزل 13 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 323 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔
نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا ۔
