ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرِداخلہ محسن نقوی کی مونٹی نیگرو کے ہم منصب ڈانیلو شارانووچ سے ملاقات

وزیرِداخلہ محسن نقوی کی مونٹی نیگرو کے ہم منصب ڈانیلو شارانووچ سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وفاقی وزیرِداخلہ محسن نقوی کی مونٹی نیگرو کے ہم منصب ڈانیلو شارانووچ سے ملاقات ہوئی، جس میں مشترکہ مفادات کے شعبوں میں اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ 

ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے وفود کے تبادلوں پر اتفاق کیا گیا۔ پولیس افسران کی ٹریننگ، ایکسچینج پروگرامز، انسدادِ منشیات اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام پر گفتگو کی گئی ۔ 

وفاقی وزیرِداخلہ محسن نقوی نے مونٹی نیگرو کے ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی ۔ 

دونوں وزرائے داخلہ نے تعلقات کو فروغ دینے کیلئے کوآرڈینیشن میکنزم تشکیل دینے پر اتفاق کیا ۔