اسرار خان: صوبائی دارالحکومت لاہور میں رواں سال پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف مختلف تھانوں میں 31 مقدمات درج کیے گئے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق ان مقدمات میں کانسٹیبل سے لے کر سب انسپکٹر کے عہدے تک کے 57 اہلکار نامزد ہیں، جن میں 5 سب انسپکٹر، 16 اے ایس آئی اور 36 ہیڈ کانسٹیبل و کانسٹیبل شامل ہیں۔
ریکارڈ کے مطابق مقدمات مالی بے ضابطگیوں، ناقص تفتیش، اختیارات سے تجاوز، سائلین کو ہراساں کرنے اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات پر درج کیے گئے۔ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں پولیس کے خلاف سب سے زیادہ 7 مقدمات درج ہوئے، جبکہ صدر ڈویژن میں 6، سٹی اور سول لائنز ڈویژن میں 5، 5 اور کینٹ و اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 4، 4 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔