ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے 300 سکول اپ گریڈ، طلبہ کو اپنے علاقوں میں بہتر تعلیمی سہولیات ملیں گی

پنجاب کے 300 سکول اپ گریڈ، طلبہ کو اپنے علاقوں میں بہتر تعلیمی سہولیات ملیں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: پنجاب ایجوکیشن انیشی ایٹو اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی (پیماء) نے صوبے کے مختلف اضلاع میں 300 سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

 تفصٰیلات کے مطابق33ویں بورڈ اجلاس میں منظور کیے گئے فیصلے کے تحت ان سکولوں کو لیول 6 کا درجہ دے دیا گیا ہے جسکا مقصد خواندگی کی شرح میں بہتری لانا اور تعلیمی سہولیات میں آسانی پیدا کرنا ہے۔

پیماء کے مطابق سکولوں کی اپ گریڈیشن کا مقصد خصوصاً دیہی علاقوں میں معیاری تعلیم کی فراہمی کو بہتر بنانا اور طلبہ کو اپنے علاقوں میں ہی جدید تعلیمی سہولیات فراہم کرنا ہے، تاکہ انہیں اعلیٰ تعلیم کے لیے دور دراز علاقوں کا رخ نہ کرنا پڑے۔