ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پوسٹ گریجویشن میڈیکل ٹریننگ کا نیا نظام، انٹری ٹیسٹ لازمی قرار

پوسٹ گریجویشن میڈیکل ٹریننگ کا نیا نظام، انٹری ٹیسٹ لازمی قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری:  ٹیچنگ ہسپتالوں میں پوسٹ گریجویشن میڈیکل ٹریننگ کے نظام میں بڑے پیمانے پر اصلاحات متعارف کرا دی گئی ہیں۔ ایف سی پی ایس، ایم ایس، ایم ڈی اور ایم ڈی ایس پروگرامز میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ لازمی ہوگا، جس کا انعقاد یونیورسٹی آف ہیلتھ کے زیر انتظام کیا جائے گا۔

نئے قواعد کے مطابق صرف وہ امیدوار داخلے کے اہل ہوں گے جو انٹری ٹیسٹ میں کم از کم 75 فیصد نمبر حاصل کریں گےجبکہ پوسٹ گریجویشن لیول فور میں ایف سی پی ایس پروگرام پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سطح پر داخلے صرف ایم ڈی اور ایم ایس پروگرامز میں کیے جائیں گے۔ لیول فور میں انڈکشن کے لیے ایف سی پی ایس اور ایم ڈی، ایم ایس امیدواروں کے لیے 50، 50 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔