علی ساہی: رواں مالی سال میں محکمہ ایکسائز کو پراپرٹی ٹیکس وصولیوں کا 42 ارب روپے کا ہدف دے دیا گیا ہے، جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 9 ارب روپے زیادہ ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز کا مؤقف ہے کہ مقررہ ہدف کے حصول کے لیے ٹیکس وصول کرنے والے عملے کے پاس ضروری وسائل موجود نہیں، جس کے باعث اضافی سہولیات کی فراہمی ناگزیر ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی ایکسائز نے 600 الیکٹرک بائیکس کی خریداری کے لیے 18 کروڑ روپے کے فنڈز طلب کیے ہیں۔ گزشتہ مالی سال حکومت نے صرف 200 ای بائیکس فراہم کی تھیں، جبکہ مجموعی طور پر 800 انسپکٹرز پراپرٹی ٹیکس وصولیوں کے لیے فیلڈ میں تعینات رہتے ہیں۔
محکمہ کا مؤقف ہے کہ باقی 600 انسپکٹرز کو بھی ای بائیکس فراہم کی جائیں تاکہ وصولیوں کے عمل کو مؤثر بنایا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق وسائل کی کمی کے باعث گزشتہ مالی سال 33 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں صرف 28.5 ارب روپے کی وصولی ممکن ہو سکی، جبکہ رواں سال سو فیصد ہدف حاصل کرنے کے لیے اضافی وسائل کی فراہمی ضروری قرار دی گئی ہ