ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 خان شہزاد:شہر میں برائلر گوشت کی قیمت میں کمی نہ آ سکی، جبکہ گزشتہ 2روز کے دوران مرغی کے گوشت کی قیمت میں 29 روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مارکیٹ میں برائلر گوشت 446 سے 450 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے، جس سے شہری مہنگا گوشت خریدنے پر مجبور ہیں۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق زندہ برائلر کا فارم ریٹ 280 روپے فی کلو جبکہ پرچون ریٹ 308 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

ادھر فارمی انڈوں کی قیمت بھی بڑھ کر 233 روپے فی درجن ہو گئی ہے، جبکہ ایک پیٹی 6 ہزار 879 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔