ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جمعۃ المبارک: آئی جی پنجاب کا لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم

جمعۃ المبارک: آئی جی پنجاب کا لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: آئی جی پنجاب نے جمعۃ المبارک کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ مساجد، امام بارگاہوں، مزارات اور مارکیٹوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے، جبکہ مساجد، امام بارگاہوں کے اطراف اور اہم شاہراہوں پر پولیس پٹرولنگ میں بھی اضافہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ امن و امان کا قیام، شہریوں کی جان، مال اور املاک کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

آئی جی پنجاب نے تمام ڈی پی اوز اور سینئر پولیس افسران کو فیلڈ میں موجود رہنے، سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کرنے اور صورتحال کا مسلسل جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔

مزید برآں، آئی جی پنجاب نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ نماز جمعہ کے بعد مساجد میں شہریوں سے ملاقات کریں، ان کے مسائل سنیں اور فوری حل کے لیے اقدامات کریں۔