سٹی 42 : ڈپٹی کمشنر چاغی نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے ضلع بھر میں رات 8 بجے کے بعد ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد کردی ۔
ضلع انتظامیہ چاغی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق پابندی کا مقصد امن و امان کو یقینی بنانا ہے, خلاف ورزی پر گرفتاری اور موٹر سائیکل ضبط ہوگی۔
ڈپٹی کمشنر چاغی کا کہنا ہے کہ یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہوگا, شہریوں سے مکمل تعاون کی اپیل ہے۔
