ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 20 ملین یورو کے معاہدے پر دستخط

پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 20 ملین یورو کے معاہدے پر دستخط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 20 ملین یورو کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ۔ 

ترجمان اقتصادی امور کے مطابق معاہدے پر پاکستان میں تعینات یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا اور سیکرٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز نے دستخط کئے۔ معاہدے کے تحت 20 ملین یورو کی گرانٹ گورننس کی بہتری اور کاروباری ماحول کو سازگار بنانے کے لئے استعمال ہوگی ۔ اس اقدام کا مقصد پاکستان کے نجی شعبے، خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی مسابقت کو بڑھانا ہے۔ 

 سیکرٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز نے اس موقع پر کہا کہ مسلسل تعاون اور شراکت داری پر یورپی یونین کے مشکور ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پروگرام  اُڑان پاکستان منصوبے کے ذریعے نجی شعبے کی ترقی اور ادارہ جاتی اصلاحات کے اہداف سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہے۔ 

سفیر یورپی یونین رینا کیونکا نے کہا کہ یہ معاہدہ پاکستان کو ایک مضبوط، جامع، اور مسابقتی معیشت بنانے میں مدد دینے کے لیے یورپی یونین کے عزم کا مظہر ہے۔ انہوں ںے بتایا کہ ہم خواتین کی زیر قیادت کاروباروں، اور نجی و سرکاری شراکت داریوں میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں تاکہ پاکستان کا مستقبل زیادہ پائیدار اور خوشحال ہو ۔