ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی سی سی کا ویمنز ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز کیلئےوینیوز کا اعلان

 آئی سی سی کا ویمنز ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز کیلئےوینیوز کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: آئی سی سی  نے  ویمنز ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز کیلئےوینیوز کا اعلان کردیا 
وینیوز میں صوفیہ گارڈنز، کارڈف، ڈربی کاؤنٹی گراؤنڈ اور لوبورو یونیورسٹی شامل ہے ، تینوں وینیوز ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچز کی میزبانی کریں گے،وینیوز مقامی شائقین کو عالمی معیار کی خواتین کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرینگے،وارم اپ میچز ٹورنامنٹ کےآغازسےقبل12 جون کو شروع ہوں گے،وارم اپ میچز میں دنیا کی بہترین ٹیمیں ایک دوسرے کیخلاف میدان میں اتریں گی
میچز کا مکمل شیڈول جلد جاری کر دیا جائے گا،آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں 12 ٹیمیں شرکت کریں گی
ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 7 وینیوز پر 33 میچز کھیلے جائیں گے،دیگر وینیوز میں اولڈ ٹریفرڈ مانچسٹر، ہیڈنگلے لیڈز، دی ہیمپشائر باؤل ساؤتھمپٹن شامل ہیں ، ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ انگلینڈ اور ویلز میں 12 جون سے 5 جولائی تک منعقد ہوگا
ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل 5 جولائی کو تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہو گا،24روزہ ایونٹ میں 33میچزکھیلےجائیں گے ،7اعلیٰ معیار کے وینیوز پر ہوں گے