ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر مہنگا

ڈالر مہنگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ 

سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 9 پیسے مہنگا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 284.47 روپے سے بڑھ کر 284.56 روپے پر بند ہوا۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کی طلب پر ڈالر مہنگا ہورہا ہے ۔ 

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر50 پیسے مہنگا ہوکر 287.50 روپے پر پہنچ  گیا۔ جس کے بعد انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کا فرق 2 روپے 94 پیسے پر پہنچ گیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یورو 1.44 روپے مہنگا ہوکر 338.95  روپے، برطانوی پاؤنڈ 1.64 روپے مہنگا ہوکر 393.44روپے، یو اے ای درہم 52 پیسے اضافے سے 78.77 روپے، جبکہ سعودی ریال 45 پیسے مہنگا ہوکر 77روپے پر پہنچ گیا۔