عابد چودھری :گلبرگ کے معروف شاپنگ پلازہ حفیظ سنٹر میں آگ لگ گئی، ریسکیو 1122 کی پانچ گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق بیسمنٹ میں دھواں بھر گیا ہے جبکہ فائرفائٹرز آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق حفیظ سینٹر،تہہ خانے میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا,کولنگ کا عمل جاری ہے.