زاہد چودھری :لاہور میں جاری بارش کے باعث جناح اسپتال کے داخلی راستے پر پانی جمع ہو گیا، جس سے مریضوں اور تیمارداروں کی آمدورفت میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں.
اسپتال کے مختلف وارڈز میں چھتیں ٹپکنے کا سلسلہ بھی جاری ہے، جبکہ ایمرجنسی کے سامنے پانی جمع ہونے سے مریض مزید پریشان ہو گئے۔
چھتوں کے رسنے سے علاج معالجے کی فراہمی میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں۔