ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایئرعربیہ کو پاکستان میں مزید پروازوں کی اجازت مل گئی

ایئرعربیہ کو پاکستان میں مزید پروازوں کی اجازت مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن ایئرعربیہ کو پاکستان میں اپنی پروازوں کا دائرہ مزید وسیع کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

 سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے مطابق ایئرعربیہ کو سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 7 پروازیں چلانے کی اجازت دی گئی  جبکہ فلائٹ آپریشن کا باقاعدہ آغاز 17 جولائی 2025 سے کیا جائے گا۔

 علاوہ ازیں ایئرعربیہ کو ملتان اور فیصل آباد کیلئے بھی ہفتہ وار 5، 5 پروازوں کی اجازت دی گئی ہے۔

 سی اے اے کا کہنا ہے کہ یہ اجازت حکومت پاکستان کی منظوری کے بعد دی گئی ہے ۔