شاہد سپرا: لاہورشہر میں ہونے والی شدید بارش نے بجلی کے ترسیلی نظام کو شدید متاثر کیا ہے, لیسکو کے سسٹم میں تکنیکی خرابیوں کے باعث 250 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے، جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔
بجلی کی معطلی کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سبزہ زار، سنت نگر، اسلام پورہ، مانگا منڈی، چائنہ سکیم، گلبرگ، شیرا کوٹ، واہگہ، شاہ جمال، شالامار اور باغبانپورہ کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی مکمل طور پر بند ہے۔
لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بحالی کا کام جاری ہے، تاہم فیڈرز کی بڑی تعداد ٹرپ ہونے کے باعث مکمل بحالی میں وقت لگ سکتا ہے۔