ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تنخواہیں نہ ملنے پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ملازمین کا ایڈمنسٹریٹر آفس کے باہر دھرنا

Lahore Metropolitan Corporation employees, employees protest, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نعمان اشرف:    میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے ملازمین نے جون کے مہینے کی تنخواہیں اور پینشن اب تک نہ ملنے پر احتجاج کے لئے  ایڈمنسٹریٹر آفس کے باہر دھرنا دیا اورپلے کارڈ اٹھائے محکمے کے خلاف نعرے بازی کی۔
ٹاؤن ہال سمیت لاہور کے 9 زونل دفاتر میں ملازمین کے احتجاج سے کام ٹھپ ہو گیا ۔ مظاہرین کا کہنا تھا مستقل ڈائریکٹر آڈٹ کی تعیناتی نہ ہونے سے دفتر کے  مالی معاملات بری طرح متاثر  ہو رہے ہیں۔

احتجاج کرنے والے ملازمین کو شکایت تھی کہ انہیں جون کی تنخواہ ابھی تک نہیں ملی۔ آپریشنل معاملات کے لیے چیک سائن نہ ہونے سے پنشنرز  کی پینشن اور تنخواہوں کی ادائیگی رکی ہوئی ہے۔