ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف فیشن ڈیزائنر ایچ ایس وائے نے پاکستانی اداکاروں کی خوبصورتی کا راز بتادیا

معروف فیشن ڈیزائنر ایچ ایس وائے نے پاکستانی اداکاروں کی خوبصورتی کا راز بتادیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین نے پاکستانی اداکاروں کے بارے بڑا انکشاف کیا ہے۔
حال ہی میں ایچ ایس وائے نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستانی اداکارائیں پلاسٹک سرجری کروا کر خوبصورت ہوئی ہیں،انہوں نےکہا کہ کچھ اداکار بھی ہیں جنہوں نے سرجری کروائی مگر زیادہ تر ایک جیسے ہی لگتے ہیں،سب کے ہیئر سٹائل، داڑھی، گال، ناک ایک جیسی ہی دکھائی دیتی ہے۔
فیشن ڈیزائنر نے کہا کہ ہمارے یہاں کوئی بھی اداکار یا اداکارہ اگر دبئی یا ترکیہ سے واپس پاکستان آئے  تو وہ خوبصورت لگ رہے ہوتے ہیں اور جب اُن سے وجہ پوچھتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ وہاں کا موسم اچھا تھا، اسی وجہ سے سکن پہلے سے بہتر ہو گئی ہے۔
بھلا ان سے کوئی پوچھے کہ دبئی میں کونسا ہر وقت موسم اچھا رہتا ہے وہاں تو زیادہ گرمی پڑتی ہے۔
ایچ ایس وائے نے کہا کہ کسی کے بھی اندر خوبصورتی میک اپ یا پلاسٹک سرجریز سے نہیں بلکہ خوبصورتی انسان کے اندر ہوتی ہے،انسان کا اخلاق اور اس کا ملنے کا طریقہ ان انسان کی شخصیت کو ظاہر کرتا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer