ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس میں بھرتیاں ، خواہشمند افراد کیلئے اچھی خبر آگئی

پولیس میں بھرتیاں ، خواہشمند افراد کیلئے اچھی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پولیس میں بھرتی ہونے والے افراد کیلئے اچھی خبر ، پنجاب  پولیس میں بڑے پیمانے پر سیٹیں خالی ہوگئیں،آئی جی پنجاب نے خالی سیٹوں پر کرنے کے لئے ڈی پی سی کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ سب انسپکٹر سے ڈی ایس پی رینک کے2ہزار سے زائد افسران کی سیٹیں خالی ہیں ، اے ایس آئی کی 12سو سے زائد سیٹیں خالی ہیں ، سب انسپکٹر کی ساڑھے 5سو سے زائد سیٹیں جبکہ انسپکٹر اور ڈی ایس پی رینک کی اڑھائی سو کے قریب سیٹیں خالی ہیں۔

آئی جی پنجاب کی جانب سے خالی سیٹوں پر کرنے کے لئے ڈی پی سی کا حکم دے دیا گیا ہے۔