ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار

  ایف آئی اے انٹرپول نے کارروائی  کرتے ہوئے 4 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب  سے گرفتار  کرلیا ۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42)  ایف آئی اے انٹرپول نے کارروائی  کرتے ہوئے 4 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب  سے گرفتار  کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق  ملزم امداد حسین پنجاب پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کے خلاف تھانہ فیروزوالا، شیخوپورہ میں قتل، اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔ ملزم سال 2020 میں قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔ 

ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کیلئے  ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا  ہے۔

ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ریاض کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔