پولیس کا نشئیوں اور منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن، 50 سے زائد گرفتار

پولیس کا نشئیوں اور منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن، 50 سے زائد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: اقبال ٹاون ڈویژن پولیس کا نشئیوں اور منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن، پولیس نے وحدت روڈ،مسلم ٹاون اور کینال روڈسے پچاس سے زائد نشئیوں کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلالت کے مطابق ایس پی اقبال ٹاون عثمان ٹیپو کی سربراہی میں اقبال ٹاون ڈویژن پولیس نے نشئیوں اور منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن کیا۔ کریک ڈاون مسلم ٹاون موڑ، وحدت روڈ، ایف سی کالج انڈرپاس، گارڈن ٹاون اور کینال روڈ پر کیا گیا۔پولیس نے50 سے زائد نشئیوں کو گرفتار کرکے مختلف تھانوں میں منتقل کر دیا۔

ایس پی اقبال ٹاون کے مطابق رقم حاصل کرنے کیلئے نشئی بلیڈ اور چھری مار کر شہریوں کو لوٹ لیتے ہیں۔ عثمان ٹیپو کا مزید کہنا تھاکہ اب شفٹوں میں پولیس اہلکار کینال روڈ اور مسلم ٹاون میں تعینات کر دیئے گئے ہیں۔