لاہورمیں دستکارمیلہ 13 جولائی کو ہوگا،محسن نقوی افتتاح کریں گے

Dastakar Mela, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے زیر اہتمام دستکار میلہ 13 جولائی کو منعقد کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی افتتاح کریں گے۔

دستکار میلے کے حوالے سے ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن عاصم جاوید کی سربراہی میں انتظامی اجلاس ہوا۔سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں دستکار میلے کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ۔ ایم ڈی سمال انڈسٹریز کارپوریشن عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ دستکار میلہ 13 جولائی کو فلیٹیز ہوٹل میں منعقد کیا جائے گا ۔

دستکار میلے کا افتتاح وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کریں گے۔ ایم ڈی پیسک کا کہنا تھا دستکار میلے میں پنجاب بھر سے دستکاروں کو مدعو کیا گیا ہے ۔ میلے کے دوران فن مصوری اور کیلیگرافی کے مقابلے بھی کرائے جائیں گے۔