ویب ڈیسک: انسداددہشتگردی عدالت نےشاہ محمود قریشی کیخلاف مقدمات کی سماعت 18 جولائی تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت میں شاہ محمود قریشی کیخلاف مقدمے کی سماعت شروع ہوگئی۔شاہ محمود قریشی کی جانب سے وکیل علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسارکیا کہ ان کی تحقیقات میں کیا پیش رفت ہوئی؟تفتیشی افسر نے کہا کہ ان کا ٹویٹ لیا ہے،تحقیقات ابھی مکمل نہیں ہوئی۔ وکیل علی بخاری نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کا کوئی ٹویٹ ریکارڈ پر نہیں ہے۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج نے استفسار کیا کہ شاہ محمود قریشی کیخلاف سماعت 17 جولائی تک ملتوی کر دیتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 17 کو ملتان میں میرے 5مقدمات کی سماعت ہے۔
جج نے استفسار کیا کہ آپ وہاں استثنیٰ لے لیں میں یہاں کارروائی آگے بڑھانا چاہتا ہوں۔ شاہ محمود قریشی نے استدعا کی 17 کی بجائے 18 کو سماعت رکھ لیں۔بعدازاں عدالت نے دونوں کیسز میں سماعت 18 جولائی تک ملتوی کردی۔