ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گاڑیوں،موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن وٹرانسفر کرانیوالوں کیلئے اہم خبر آگئی

گاڑیوں،موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن وٹرانسفر کرانیوالوں کیلئے اہم خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)گاڑیوں وموٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن وٹرانسفرمزید مہنگی ہوگئی،گاڑیوں کی رجسٹریشن وٹرانسفر پر120کی ایک اور فیس ادا کرنا پڑے گی،محکمہ ایکسائز اورنادرا میں بائیو میٹرک تصدیق کے ساتھ گاڑیوں کی رجسٹریشن وٹرانسفر کے لئے معاملات طہ پا گئے۔

تفصیلات کے مطابق گاڑیوں کی رجسٹریشن اورٹرانسفرمزیدمہنگی ہونے جارہی ہے،گاڑیوں کی رجسٹریشن اورٹرانسفر کے لئےایک اورفیس مقررکرنےپراتفاق ہوگیا ہے اورہرٹرانزیکشن پرمزید120روپےاداکرناہوں گے،بائیومیٹرک سسٹم کے اغازکےلئے نادرا کی جانب سے بھجوائی گئی 120کی فیس پرایکسائز حکام نے درخواست کی تھی کہ کم مقررکی جائے کیونکہ سالانہ لاکھوں کی تعداد مین ٹرانسفراور رجسٹریشن ہوتی ہے لیکن نادرااپنی پرمنوانے میں کامیاب ہوگیا ہے اوردونوں محکموں نے مقررنےکاحتمی فیصلہ کرلیا ہے۔
متوقع طورپر14اگست سےپنجاب بھرمیں بائیومیٹرک تصدیق کاعمل شروع ہوگاجسکاگزشتہ روزسیکریٹری ایکسائزکی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیاگیاہے،محکمہ ایکسائز نے قوانین میں ترامیم کے لئےسمری حکومت کوبھجوادی ہے،سہولت مراکز اورایکسائز دفاترسےشہری بائیومیٹرک کراسکیں گے۔

ایکسایز حکام کا کہنا ہے کہ بائیومیٹرک کےبعدہی گاڑیوں کی رجسٹریشن اورٹرانسفرممکن ہوسکےگی جس سے ایک توجعلی ٹرانسفررکے گی جبکہ دوسری قانونی پیچیدگیاں کم ہوں گی۔

واضح رہے کہ قبل ازیں حکومت نے بجٹ میں محکمہ ایکسائزکےموٹرٹیکسز اور پراپرٹی ٹیکس کےحوالے سے مختلف ردبدل کیا تھاجس کے لئےسسٹم اپ گریڈ کیا گیا،موٹر سائیکلوں کے ٹوکن ٹیکس میں اضافہ کرتے ہوئے 70سی سی موٹرسائیکل کاایک ہزار، سوسی سی کاپندرہ سو،ون ٹو فائیو سی سی موٹرسائیکل کا دوہزار،ڈیڑھ سوسےپچیس سو جبکہ اس بڑی موٹرسائیکلوں کی بنیادی قیمت کا 2فیصد وصول کیا جائے گا۔

الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس میں 50فیصداورٹوکن ٹیکس میں 75فیصد کمی کی گئی،کلو واٹ اورہارس پاور کوسی سی میں تبدیل کروانے کے لئے انرجی ڈیپارٹمنٹ کو کیسز بھجوائے جائیں گے،پراپرٹی ٹیکس دواقساط میں جمع کروانےکا قانون بھی منظور کیاگیا تھا.

M .SAJID .KHAN

Content Writer