ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر کے اہم انڈر پاس ایل ڈی اے کی نااہلی کا شکار

Laal Shahbaz Qalandar underpass
کیپشن: لعل شہباز قلندر انڈر پاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: لعل شہباز قلندر اورکیپٹن مبین شہید انڈر پاسز میں نکاسی آب کے ناقص انتظامات پر سیکرٹری ہاؤسنگ کا سخت نوٹس، ڈی جی ایل ڈی اے کو فوری ایکشن لینے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق واسا کی بار بار تنبیہ پر کان نہ دھرنے کے باعث سیکرٹری ہاؤسنگ نے نوٹس لے لیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے کو  مراسلہ جاری کرتے ہوئے انڈرپاسز پر جو انتظامات نامکمل ہیں، ان کو فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ ہاؤسنگ نے مون سون سے قبل انڈر پاسز کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے چار رکنی کمیٹی بنائی تھی۔ واسا نے انتظامات مکمل نہ ہونے پر انڈر پاسز کا کنٹرول سنبھالنے سے انکار کردیا تھا۔

ذرائع کے مطابق واسا نے غیر معیاری انتظامات پر ایل ڈی اے کو متعدد بار مراسلہ بھی جاری کیا تھا اور مون سون میں دونوں انڈر پاسز میں تسلی بخش انتظامات نہ ہونے پر ڈوبنے کا عندیہ دے رکھا ہے۔ واضح رہے ایل ڈی اے کی جانب سے تسلی بخش جواب نہ دینے پر سیکرٹری ہاؤسنگ نے نوٹس لیا اور نکاسی آب کے نظام کی درستی کا حکم دیا ہے۔

وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران نے شاہکام فلائی اوور انڈر پاس کا دورہ کیا، اس موقع پر ممبر گورننگ باڈی عامر ریاض قریشی ہمراہ تھے۔ چیف انجنئیر ایل ڈی اے مظہر حسین خان نے منصوبے پر بریفنگ دی۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر ہارون سیفی، راشد ستار، این ایل سی حکام بھی موجود تھے۔ وائس چئیرمین نے منصوبے کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ وائس چئیرمین نے حکم دیا کہ فلائی اوور کی تعمیر کیلئے متبادل روٹس کو بہتر بنایا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ منصوبے سے متاثر ہونیوالے درختوں کی جگہ مزید درخت لگائے جائیں گے۔