سیلفی بنانیوالوں کیساتھ ہاتھاپائی؛عمراکمل کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

سیلفی بنانیوالوں کیساتھ ہاتھاپائی؛عمراکمل کو جان سے مارنے کی دھمکیاں
کیپشن: Umer Akmal fight at defence
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد علی)ڈیفنس کے علاقے میں کرکٹر عمر اکمل نے سلیفی لینے والے نوجوانوں کو جھگڑا کرنے پر حوالات میں بند کرادیا،کرکٹر کی درخواست پر چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،پولیس نے دعویٰ کیا کہ عمر اکمل کے گھر کی دیلیز  پر آنے والے افراد کی گاڑی سے شراب کی بوتل برآمد ہوئیں ۔

تفصیلات کے مطابق نوجوانوں کو  عمر اکمل کے گھر کی دیلیز  پرسیلفی کا شوق مہنگا پڑگیا، لڑائی جھگڑے  میں  بدل گئی،کرکٹر عمر اکمل کی درخواست پر چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ،عمر اکمل اور چار افراد کے در میان تلخ کلامی ہوئی اور بات ہاتھا پائی تک جاپہنچی، واقعہ گزشتہ رات ڈیفنس بی  میں کرکٹر کے گھر کے باہر پیش آیا۔

کرکٹر عمر اکمل نے ایف آر میں موقف اختیار کیا کہ شراب کے نشےمیں دھت شیخ علی نامی شخص تین ساتھیوں کے ہمراہ ان کے گھر آ یااور تشدد شروع کردیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں،پولیس نے چاروں افراد کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا ہے،جن میں پاکستانی نژاد برطانوی شہری جاوئن،شیخ علی ، اویس امجد ، اسلم شامل ہے۔

ملزمان کا موقف ہے کہ عمر اکمل نے گالم گلوچ اور جھگڑے میں  پہل کی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گاڑی سے شراب کی بوتل ملی ہے، جبکہ ویڈیو شواہد میں بھی زیر حراست افرادقصور وار پائے گئے ہیں،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer