سوشل میڈیا پر نوجوانوں پر تشدد کی ویڈیو اپلوڈ کرنا معمول بن گیا

سوشل میڈیا پر نوجوانوں پر تشدد کی ویڈیو اپلوڈ کرنا معمول بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( عابد چوہدری ) شہر میں جرائم پیشہ افراد کا قانون کی دھجیاں بکھیر کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنا شوق بن گیا، جمیل بھٹی نامی ملزم کی اسلحہ کی نمائش اور نوجوان کو تشدد کرنے کی ویڈیوز منظر عام پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق بھٹہ چوک کا رہائشی جمیل بھٹی ہر قسم کے جرائم کرکے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتا ہے۔ جمیل بھٹی گروپ نے سرعام اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور نوجوان کو برہنہ کرکے تشدد کیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی۔ ملزمان نے پولیس کی یونیفارم پہن کر ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی۔

ملزم جمیل بھٹی کے خلاف تشدد کرنے مقدمہ بھی درج ہوا مگر ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر پولیس کی جانب سے ملزم کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی جبکہ سی سی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

یاد رہے گزشتہ ماہ کاہنہ کے علاقے میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ پر کمنٹس کرنے پر دونوں گروپوں میں اختلاف شروع ہوا تو ملزمان اسلحہ اٹھا کر سڑک پر آگئے تھے۔ ملک ریاست گروپ کی فائرنگ سے سابق ناظم کاہنہ رمضان مستانہ گروپ کے چار افراد شدید زخمی ہوئے جن میں سے دو افراد یعقوب اور شہزاد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے تھے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ 

جاں بحق ہونے والوں میں سابق ناظم کا بھانجا اور دوست شامل ہیں، پولیس نے زخمیوں کو علاج کیلئے جنرل ہسپتال جبکہ لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے جناح ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دی ہیں، زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک تھی جو کہ وہ بھی آج دم توڑ گیا۔