ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہارن بجاؤ، حکمران جگاؤ، تاجروں کا 18 جولائی کو احتجاج کا اعلان

ہارن بجاؤ، حکمران جگاؤ، تاجروں کا 18 جولائی کو احتجاج کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شملہ پہاڑ ی (سعید احمد سعید، شہزاد خان) آل پاکستان انجمن تاجران نے " ہارن بجاؤ، حکمران جگاؤ" تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا، جنرل سیکرٹری نعیم میر نے ہارن بجا کر انوکھی پریس کانفرنس کی، انہوں نے کہاکہ 18 جولائی کو ٹھوکر نیاز بیگ پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو سے قبل تاجروں نے ہارن بجا کرعلامتی احتجاج ریکارڈ کرایا، پریس کانفرنس کرتے ہوئے آل پاکستان انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری نعیم میر نے کہاکہ یہ حکومت بالکل تاجر دوست نہیں، حکومت کی ناقص معاشی پالیسی سے تاجر پریشان ہیں، حکمرانوں کوجگانے کیلئے ہارن بجاؤ تحریک کا آغاز کر رہے ہیں۔

تاجروں نے مطالبہ کیاکہ ہفتہ وار تعطیل صرف ایک ہواور دکانوں کو رات دس بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دی جائے، مرکزی صدر آل پاکستان انجمن تاجران اشرف بھٹی کا کہنا تھا کہ تمام کاروبار کھولے جائیں۔ تاجروں کو بلا سود قرضے دیئے جائیں، ہارن بجا بجا کر سوئے ہوئے حکمرانوں کو جائیں گے۔

تاجروں کا کہنا تھا کہ 18 جولائی کو ہارن بجاؤ حکمران جگاؤ مہم کے سلسلے میں ٹھوکر نیاز بیگ پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

آل پاکستان انجمن تاجران نعیم میر گروپ کی رابطہ کمیٹی ہارن بجاؤ،حکمران جگاو"تحریک کی کامیابی کیلئے متحرک  ہوگئی، رابطہ کمیٹی کے ارکان نے میاں خلیل عبیر کی قیادت میں فرنیچر مارکیٹ کا دورہ کیا۔ صدر ریاض مغل سمیت دیگر سے ملاقات کی، اس موقع پر صدر فرنیچر مارکیٹ ریاض مغل کا حکمران جگاؤ تحریک کی حمایت اعلان کردیا۔ ریاض مغل نے 18 جولائی بروز ہفتہ کو قافلوں کے ہمراہ شرکت کی یقین دہانی کرا دی۔

فرنیچر مارکیٹ کے صدر ریاض مغل سے ملاقات کرنے وفد میں رابطہ کمیٹی کے ارکان حافظ رضوان بٹ، میاں ریاض، ملک فاروق حفیظ، لالہ ارشد، مہر شاہد فرید، علی احمد، خالد محمود،محرم علی شامل تھے ۔

دوسری جانب پی ٹی آئی سے وابستہ تاجرانجمن تاجران نعیم میر گروپ کی " ہارن بجاؤ، حکمران جگاؤ " تحریک کو ناکام بنانے کیلئے متحرک ہوگئے، صدر مشاورتی کونسل لاہور متین الرحمن نے وفد کے ہمراہ صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز گروپ کے قائدین سے ملاقات کی۔ متین الرحمن نے نعیم میر گروپ کی تحریک کو غیر سنجیدہ کہہ کر ساتھ نہ دینے کی اپیل کردی۔

 صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے کہا کہ انجمن تاجران خالد پرویز گروپ خالصتا ًغیر سیاسی تاجر تنظیم ہے جو کسی سیاسی جماعت سے کوئی وابستگی نہیں رکھتی۔

انہوں نے کہا کہ انجمن تاجران نعیم میر گروپ کی ہارن بجاؤ، حکمران جگاؤ تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے۔ صدر لاہور مجاہد مقصود بٹ نے بھی نعیم میر گروپ کی تحریک کا حصہ بننے سے انکارکردیا۔

 انصاف بزنس فورم کے قائدین نے کہا کہ انجمن تاجران غیر تاجر عناصر کیساتھ مل کر غیر سنجیدہ قسم کی تحریک چلانے کا ارادہ رکھتی جس کو تاجر برادری ناکام بنا دے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer