ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات؛ عرفان حیات باجوہ نے میدان مار لیا

لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات؛ عرفان حیات باجوہ نے میدان مار لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے نتائج کااعلان ہوگیا ۔
پروفیشنل گروپ کے صدر کے امیدوار عرفان حیات باجوہ نے میدان مار لیا۔عرفان حیات باجوہ3559ووٹ لیکر صدرکی نشست پرکامیاب ہوئے جبکہ ادیب اسلم بھنڈر 3154ووٹ حاصل کر سکے
میاں طاہر منیرنائب صدر کی نشست پر4373ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ۔ ہمایوں ظہیر بھٹی4813ووٹ لیکرنائب صدر کی نشست پر کامیاب ہوئے ۔ 
ماڈل ٹاؤن سیٹ پر آصف کنول خاں3241ووٹ لےکر کامیاب ہوئے ۔ نائب صدرکینٹ کی نشست پر زاہد محمود گل3991 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ۔ نائب صدرکینٹ کی نشست پر ملک فہد نثار4210ووٹ جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پرثمینہ بسرا 4251ووٹ لیکر کامیاب ہوئیں ۔
فنانس سیکرٹری کی نشست پر زوہیب خان4973 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ۔لائبریری سیکرٹری کی نشست پرنعمان علی گورائیہ1865ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ۔ آڈیٹر کی نشست پر راحیلہ حفیظ رانا بلا مقابلہ کامیاب ہوئیں
لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں ووٹوں کی کل تعداد15990 تھی۔لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کل 9ہزار615ووٹ کاسٹ ہوئے۔