ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک بحریہ جدید اور بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی فورس بن چکی ہے; وزیراعظم

پاک بحریہ جدید اور بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی فورس بن چکی ہے; وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے ایل وائی-80 (این) میزائل اور لوئٹرنگ میونیشن کے کامیاب تجربے پر پاک بحریہ کی پزیرائی کی ہے، ساتھ ہی میزائل و میونیشن کی تیاری میں شریک ٹیم کی کاوشوں کی بھی تعریف کی ہے۔ 

شمالی بحیرۂ عرب میں کامیاب اور جامع مشق پر وزیرِ اعظم نے پاک بحریہ کی قیادت اور افسران و جوانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کی قیادت میں پاک بحریہ جدید اور بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی فورس بن چکی ہے. پاک بحریہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی سے پاکستان کی بحری سرحدوں کو ہر گزرتے دن کے ساتھ ناقابل تسخیر بنا رہی ہے. 

وزیراعظم نے کہا کہ پاک بحریہ کے جدید فضائی دفاعی، سطح سے فضا میں حملہ کرنے والے اور خودکار نظاموں کی مؤثر کارکردگی پاکستان کے تحفظ کو یقینی بنانے میں کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ خودکار سطحی جہاز (USV) کا کھلے سمندر میں کامیاب تجربہ بھی ملکی بحری سرحدوں کے دفاع کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل ہے ۔