ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانحہ جی پی او چوک کی 18 ویں برسی ؛ پولیس شہدا کو   امن کمیٹی برائے بین المذاھب ہم آہنگی کا خراج تحسین

سانحہ جی پی او چوک کی 18 ویں برسی ؛ پولیس شہدا کو   امن کمیٹی برائے بین المذاھب ہم آہنگی کا خراج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سانحہ جی پی او چوک کی 18 ویں برسی پر وائس چیئرمین امن کمیٹی برائے بین المذاھب ہم آہنگی پنجاب میاں صداقت مجید کی طرف سے 18 سال قبل جی پی او چوک پر شہید ہونے والے پولیس آفیسر ز کے لیے دعائے مغفرت کی گئی اس موقع پر امن کمیٹی کے ممبران نے بھی شرکت کی۔

 میاں صداقت مجید   نے کہا کہ فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنے والوں کو  سلام پیش کرتے ہیں۔2008ء میں آج ہی کے دن پنجاب پولیس کے 16 افسران و اہلکاروں نے قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا۔۔۔سانحہ جی پی او چوک کے شہداء میں 02 اے ایس آئیز، 14 اہلکار شامل تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ سانحہ جی پی او چوک میں دہشت گردوں کی طرف سے خونی کھیل کھیلا گیا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔آخر میں مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی گئی