ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 2025 جنسی جرائم کی مفصل رپورٹ تیار ، لاہور اور راولپنڈی سرفہرست

 2025 جنسی جرائم کی مفصل رپورٹ تیار ، لاہور اور راولپنڈی سرفہرست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: تمام تر حکومتی دعوؤں کے باوجود خواتین اور بچیاں غیر محفوظ ہیں۔

 2025 میں جنسی جرائم کی مفصل رپورٹ تیار کی گئی ہے جس کے مطابق پنجاب میں 41 خواتین اور بچیوں کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق زیادتی کے بعد قتل کی وارداتوں میں لاہور اور راولپنڈی سرفہرست رہے، جہاں 6، 6 خواتین کو جنسی استحصال کے بعد قتل کیا گیا.

علاوہ ازیں  خانیوال اور وہاڑی میں 3، 3 خواتین جبکہ جہلم میں 2 خواتین کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ صرف جولائی میں خواتین کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کی 7 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ڈی کے ریکارڈ پر مرتب اس رپورٹ کی بنیاد پر کرائم میپنگ اور جنسی جرائم میں ملوث افراد کا رجسٹر تشکیل دے کر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔