ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عادی مجرمان کیخلاف سپیشل آپریشن، 6 گرفتاریاں

عادی مجرمان کیخلاف سپیشل آپریشن، 6 گرفتاریاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لاہورمیں عادی مجرمان کے خلاف سپیشل آپریشن جاری ہے، پولیس کو مطلوب سنیچنگ، ڈکیتی و چوری کے 6 "لسٹڈ" عادی ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ 

ترجمان ڈولفن کے مطابق ملت پارک، جوہر ٹاؤن، نواں کوٹ و دیگر جگہوں سے مشکوک افراد کو راؤنڈاپ کیا گیا، مشکوک افراد کریمنل ریکارڈ کے مطابق عادی ملزمان  نکلے۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزمان سلمان 49، عثمان 14، اشفاق 12، شاہد 06 مقدمات میں مطلوب تھے، جبکہ ملزم ضیغم 52، عبداللہ 33،بادشاہ 53، صدام 50 مقدمات میں مطلوب تھا۔ اس کے علاوہ ملزم جبار 49، مدثر 35 سے زائد راہزنی و ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب تھا۔

ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے کہ ملزمان قانونی کارروائی کیلئے تھانہ بھاٹی گیٹ، نواں کوٹ، ماڈل ٹاؤن و دیگر کے حوالے کردیا گیا۔ 

ایس پی ڈولفن کا کہنا ہے کہ سٹریٹ کرائم میں ملوث عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔