علی رامے:لاہورمیں نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ منصوبہ تاخیرکاشکار، منصوبےکے پی سی ون کی ٹائم لائنزپھر تبدیل، دائرہ کارمیں تبدیلی کےباعث منصوبےکی سابقہ ٹائم لائن غیرمؤثر قرار۔
نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کاماسٹرپلان ازسرِنوتیارکرنےکافیصلہ کیا گیا، بچوں کےہسپتال اور انفیکشیئس ڈیزیز ہسپتال کےپی سی ون جنوری2026 تک مؤخرکی گئی۔
نرسنگ اورمڈوائفری انسٹیٹیوٹ سمیت متعدداداروں کی منصوبہ بندی دوبارہ شروع، بون میرو ٹرانسپلانٹ اور ری ہیبیلیٹیشن انسٹیٹیوٹ کےپی سی ون فروری میں متوقع ہے۔
منصوبے میں بار بار تبدیلیوں سے پراجیکٹ کی منظوری میں تاخیر، آئی ڈی اے پی نے تاخیر کی وجہ اضافی اجزا اور نظرِثانی شدہ ڈیزائن کو قرار دیا، اہم طبی منصوبوں میں تاخیر، سے اب منصوبے کی لاگت بھی بڑھے گی۔