ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 خام تیل کی قیمتوں میں اضافے  کا سلسلہ جاری

 خام تیل کی قیمتوں میں اضافے  کا سلسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ ہو گیا۔

برینٹ کروڈ کی قیمت 63.40 ڈالر فی بیرل ہو گئی جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 54 سینٹ اضافے سے 58.30 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران اور وینزویلا کی صورتحال کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے امریکا نے وینزویلا کا تیل غیر معینہ مدت تک کنٹرول کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ وینزویلا سے 30 سے 50 ملین بیرل تیل وصول کرنے کے بعد مارکیٹ ریٹ پر بیچیں گے۔