ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی دو کارروائیاں، 11 خوارج ہلاک

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی دو کارروائیاں، 11 خوارج ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور: خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی دو کارروائیاں ، 11 خوارج ہلاک, کارروائیوں میں بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیاگیا۔ ۔ ضلع کرم میں 5 اور شمالی وزیرستان میں 6 خوارج کو جہنم واصل کیاگیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیاں شمالی وزیرستان اور کرم میں کی گئیں, شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 6 خوارج کو جہنم واصل کیا جبکہ کرم میں پولیس اور سکیورٹی فورسز  نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 5 خوارج ہلاک کیا۔

خوارج سے بھاری مقدار میں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد ہوا، ہلاک خوارج بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھتے تھے، ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسزاورشہریوں پرحملوں میں ملوث تھے۔

 آئی ایس پی آر کی جانب سے عزم کیا گیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، عزمِ استحکام کے تحت انسداد دہشت گردی مہم تیز کردی گئی ہے۔