شدیددھندکےباعث موٹرویزٹریفک کیلئے بند

شدیددھندکےباعث موٹرویزٹریفک کیلئے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان :سردی کی شدت میں اضافہ برقرار ،  اہم قومی شاہراہوں سمیت موٹر وے پر شدید دھند کا راج، موٹر وے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق لاہور سے ملتان موٹروے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک دھند کی وجہ سے ٹریفک کیلئے بند کردی گئی,موٹروےایم 5 شیر شاہ  سے ظاہر پیردھند کی وجہ سے ٹریفک کیلئے بند کردی گئی  جبکہ دوسری جانب موٹروےایم 4 شور کوٹ سے فیصل آباد تک دھند کی وجہ سے ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر وے پر سفر کے دوران مسافر فوگ لایٹس کا استعمال کریں،موٹر وے پر سفر کرتے وقت گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر موٹر وے کی ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔