پی ٹی آئی عہدیدار و بلدیاتی رہنما عاطف گجر آئی پی پی میں شامل  

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی : شمالی لاہور سے پی ٹی آئی کی اہم وکٹ گر گئی، بڑا بریک تھرو، پی ٹی آئی عہدیدار و بلدیاتی رہنما عاطف گجر نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ 

عاطف گجر نے عبدالعلیم خان کی حمائیت کا اعلان کردیا۔ استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماؤں کیلئے عاطف گجر نے اپنے ڈیرے پر شاندار استقبالیے کا اہتمام کیا، جہاں آئی پی پی کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی شعیب صدیقی کی قیادت میں پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔ 

 عاطف گجر سابق کونسلر بھی ہیں، عاطف گجر نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ کر انتخابات میں عبدالعلیم خان اور آئی پی پی کے ساتھ چلنے کا اعلان کردیا۔ پی ٹی آئی کے سابق رہنما حاجی محمد احمد اور میاں سلمان بھی آئی پی پی میں شامل ہوگئے۔ 

شعیب صدیقی نے سابق کونسلر عاطف گجر کی دعوت پر یو سی 165 گھوڑے شاہ کا دورہِ کیا۔ 

عاطف گجر کا جینا تھا کہ 8 فروری تک عبدالعلیم خان اور آئی پی پی کی ٹیم بن کر دن رات محنت کریں گے۔

 شعیب صدیقی نے کہا کہ عبدالعلیم خان سیاسی نہیں درد دل رکھنے والی شخصیت ہیں، فری ڈسپنسریاں، واٹر فلٹریشن پلانٹس اور فلاحی منصوبے عبدالعلیم خان کی پہچان ہیں۔ مستقبل میں کم ترقی یافتہ علاقوں کو خصوصی ترجیح دیں گے۔