گجرپورہ کے علاقے کرول گھاٹی میں پولیس مقابلہ،ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

گجرپورہ کے علاقے کرول گھاٹی میں پولیس مقابلہ،ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین)گجر پورہ پولیس مقابلہ, ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب ملزم رحمان افضل زخمی حالت میں گرفتار۔
  تفصیلات کے مطابق گجر پورہ کے علاقے کرول گھاٹی میں 15 کی کال موصول ہوئی کہ دو  ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹ رہے ہیں،گجر پورہ پولیس موقع پر پہنچی پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوں نے پولیس پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی،  اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہوا جسے گرفتار کر لیا گیا ،  زخمی ڈاکو کی شناخث رحمان افضل کے نام سے ہوٸی،زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دوسرا ڈاکو فائرنگ کرتے ہوۓ موقع سے فرار ہو گیا۔

 ایس پی سول لائن عبدالحنان نے مزید بتایا کہ زخمی ڈاکو متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ، واردات میں چھینے گئے موبائل، نقدی، پسٹل اور گولیاں برآمد کی گئی  ہیں  جبکہ مفرور ڈاکو کی تلاش کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے، ایس پی سول لائن کہتے ہیں عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے۔