نوجوان نے فائرنگ کر کے دو بھائیوں کو قتل کر دیا

 نوجوان نے فائرنگ کر کے دو بھائیوں کو قتل کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رانا فاران یامین: لاہور علاقہ  ہنجروال میں نوجوان نے فائرنگ کر کے دو بھائیوں کو قتل کر دیا۔

ملزم قتل کے بعد اپنے ساتھی کے ساتھ موقع واردات سے فرار ہو گیا۔  مقتولین کی شناخت مزمل اور مدثر نام سے کی گئی ۔

ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ ملزم فہد نے نامعلوم ساتھی کے ساتھ ملکر دونوں بھائیوں کو قتل کیا ۔ پولیس  کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل مقتولین کی بہن نے ملزم فہد ے پسند کی شادی کر لی تھی ۔ مقتول اپنی بہن کو واپس اپنے گھر لے آئے، جسکا ملزم کو رنج تھا ۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مقتولین کی لاشیں مردہ خانے منتقل کردیں ۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔