موٹرویز کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

Motorways opened,City42
کیپشن: Motorway,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد)حد نگاہ میں بہتری آنے کے بعد موٹرویز کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا، دھند کے باعث لاہور اسلام آباد موٹر وے 15 گھنٹے بند رہی ، ایم ٹو لاہور تا کوٹ سیال موڑ جبکہ لاہور تا سیالکوٹ موٹروے کو ٹریفک کیلئے مکمل بند کیا گیا تھا۔
لاہوراور گردونواح میں شدید دھند کے باعث اہم موٹرویز کے کچھ سیکشنز حدنگاہ متاثر ہونے کے باعث بند کئے گئے تھے، 15 گھنٹے کی بندش کے بعد حدنگاہ بہتر ہونے پر موٹرویز پرٹریفک بحال کردی گئی۔

موٹروے پولیس کے مطابق ایم 2 کو لاہور سے کوٹ سیال موڑ تک جبکہ ایم 3 کو فیض پور سے رجانہ بند کیا گیا تھا، اسی طرح ایم الیون لاہور تا سیالکوٹ موٹروے بھی مکمل بند تھی۔ دھند کم ہونے کی صورت میں موٹروے ٹریفک کیلئے بحال کر دی گئی، مسافروں کو دورانِ سفر احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔