ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران دو خواتین سے مبینہ زیادتی کا واقعہ

فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران دو خواتین سے مبینہ زیادتی کا واقعہ
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: فیصل آباد میں ڈکیتی کی واردات کے دوران دو خواتین سے مبینہ زیادتی کا واقعہ، پولیس نے ڈکیتی اور زیادتی کا مقدمہ درج کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا، واقعے کی تفتیش کیلئے اعلیٰ سطحی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

پولیس کے مطابق فیصل آباد کے نواحی گاؤں 242 رب میں ڈکیتی کے دوران دو خواتین سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا، 6 نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف  تھانہ روشن والا میں واقعے کا  مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق بارہ روز قبل مقامی زمیندار کے ڈیرے پر رہائش پذیر مزارعے اور اس کے اہل خانہ کے ساتھ ڈکیتی کی واردات پیش آئی تھی اس دوران ملزمان نے دو خواتین کو  بھی مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس ترجمان کے مطابق متاثرہ خاندان نے ابتدا میں چار ملزمان کے خلاف ڈکیتی کے الزام کی درخواست دی تھی جس پر مقدمہ درج ہوا بعد میں متاثرہ خاندان نے دو خواتین سے زیادتی کا الزام لگایا جس پر زیادتی کی دفعات بھی مقدمے میں شامل کرلی گئی اور متاثرہ خواتین کا میڈیکل بھی کروایا گیا۔

پولیس کے مطابق خواتین کی میڈیکل رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئیں تاہم متاثرہ خاندان کے شبہ ظاہر کرنے پر ایک شخص کو  حراست میں لیا گیا ہے  جبکہ واقعے کی تفتیش کیلئے سی پی او کی جانب سے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔