گرڈ سٹیشن میں آتشزدگی، بجلی کی فراہمی معطل

load shedding is expected
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا)نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے شیخوپورہ گرڈ سٹیشن کے پاور ٹرانسفارمر میں آتشزدگی، لاہور بند روڈ سرکٹ سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، لوڈ شفٹ ہونے سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خدشات   پیدا ہو گئے۔
 تفصیلات کے مطابق پاور ٹرانسفارمر میں آگ لگنے کی وجہ سے این ٹی ڈی سی کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔شیخوپورہ سے بند روڈ آنے والے سرکٹ ون سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ سرکٹ بند ہونے کے بعد لوڈ کو دیگر سرکٹس پر منتقل کر کے سپلائی بحال کی گئی، لوڈ بڑھنے پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ کے واقعات ہو سکتے ہیں جس کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا رہے گا۔