موٹروے سمیت لاہور کی متعدد شاہراہوں کو بند کردیا گیا

motorway closed due to fog
کیپشن: motorway closed
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد)موٹروےایم تھری فیض پور لاہور سے سمندری تک دھند کی وجہ سے بند،موٹروے کو عوام کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے بند کیا گیا ہے۔
ایس ایس پی موٹروے پولیس سید حشمت کمال کے مطابق موٹروے  ایم 2 کو لاہور سے شیخوپورہ تک شدید دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا، موٹروے کو عوام کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے بند کیا گیا ہے، موٹروےایم تھری فیض پور لاہور سے سمندری تک دھند کی وجہ سے بند کی گئی۔

سی ٹی او لاہور   منتظر مہدی کی ہدایت پرشہر کے داخلی و خارجی راستوں پر اضافی نفری تعینات کر دی،سی ٹی او لاہور  کی ہدایت پر 04 انسپکٹرز اور 35 وارڈنز  کو تعینات کیا گیا،شاہدرہ چوک، راوی پل،  پرانا راوی پل، سبزی منڈی، سگیاں چوک، بند روڈ پر اضافی وارڈنز کو تعینات کیا گیا۔ 

سی ٹی او لاہور کا کہناتھا کہ دھند میں موٹروے، ایسٹرن بائی پاس کی بندش کیوجہ سے غیر معمولی اضافہ ہوجاتا ہے،ہیوی ٹریفک کو شاہدرہ چوک سے سگیاں رنگ روڈ بجھوایا جارہا ہے،شہری راہنمائی اور مدد کےلئے فوری ہیلپ لائن 15 پر کال کریں،شہری ٹریفک صورتحال جاننے کے لئے راستہ ایپ اور راستہ ریڈیو سنتے رہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer