پچھلے 7 سال تاریخ کے گرم ترین سال قرار، 2021 کا نیا ریکارڈ

پچھلے 7 سال تاریخ کے گرم ترین سال قرار، 2021 کا نیا ریکارڈ
کیپشن: Climate change
سورس: Google Images
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: یورپین یونین کے سائنسدانوں کا دعوی ہے کہ گزشتہ سات سال بالکل واضع طور پر دنیا کی تاریخ کے گرم ترین سال تھے اور 2021 کا سال حدت میں پہلے نمبر پر رہا۔ 

سکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق یورپ میں پچھلا سال  اپنی تاریخ کا گرم ترین سال گزرا جب مختلف ملکوں میں شدید گرمی لہر ریکارڈ کی گئی اور بعض جگہوں پر  جنگلی آگ اور حیران کن سیلاب آئے۔ یورپ کے ادارے یورپین یونین کوپرنیکس کلائمیٹ چینج سروس نے سیٹیلائیٹ سے نگرانی کے ذریعے معلوم کیا جکہ ماحولیاتی آلودگی 2021 میں تیزی بڑھتی رہی۔ شمالی امریکہ، یورپ، آرکٹیک اور بالخصوص سائبیریا میں جنگل کی آگ سے کاربن کا اخراج کالیول 1850 میگاٹن ریکارڈ کیا گیا۔  

ریڈنگ یونیورسٹی کے پروفیسر روون سٹن کا کہنا ہے کہ کینیڈا میں گرمی کی لہر، جرمنی میں تاریخی سیلاب تمام سیاستدانوں اور عوام کے منہہ پر زوردار طمانچے کے مترادف ہے کہ وہ ماحولیاتی ایمرجنسی کو ٹھیک طریقے سےسمجھیں۔  یورپین ادارے کے مطابق 2021 میں گرم گیسیں جیسے کاربن ڈائی آکسائد اور میتھین کا اخراج خطرناک حد تک بڑھتا گیا۔