(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف عالم دین اور اسکالر مولانا طارق جمیل کی اپنے پالتو جانوروں کے ہمراہ دلچسپ ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مولانا جمیل طارق کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ معروف عالم دین صوفے پر بیٹھے موبائل استعمال کررہے ہیں جبکہ ان کے کاندھے پر طوطا اور پاؤں کے پاس پالتو بلی بیٹھی ہے۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں طوطا مولانا طارق جمیل کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کررہا ہے جس پر طارق جمیل بھی اس صورتحال سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔