کوروناوائرس کے گزشتہ 24 گھنٹوں کے اعدادوشمار جاری

coronavirus cases
کیپشن: coronavirus cases
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے کورونا وائرس کے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے اعدادوشمار جاری کردیئے۔ 

سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ  کا کہنا تھاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کورونا کے 561 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، صوبہ بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی کل تعداد 5 ہزار429 ہو گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا کے باعث راولپنڈی سے 1 ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے، 12 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کوویکسین لگانے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔

عمران سکندر بلوچ کا مزید کہنا ہے کہ کورونا کیسز میں مزید کمی لانے کیلئے مختلف سیکٹرز کیلئے سپیشل ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ہیں، تمام شہری خاص طور پر کورونا کی مکمل احتیاط کو یقینی بنائیں، ہم صرف ویکسی نیشن اور احتیاط کے ذریعے ہی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer